سندھ حکومت BISP ڈیٹا کی بنیاد پر کم آمدنی والے 2 لاکھ گھرانوں سولر ہوم سسٹم فراہم کرے گی۔
سولر ہوم سسٹمز 80-100 ڈبلیو سولر پی وی پلیٹ، کم از کم 18 اے ایچ لیتھیم آئن بیٹری، 1 ڈی سی پنکھا، 3 ایل ای ڈی بلب اور موبائل چارجنگ کی سہولت پر مشتمل ہوں گے
وزیراعلیٰ ہائوس سندھ میں سولر ہوم سسٹم کے معاہدے کی تقریب
منصوبہ کے تحت سندھ میں 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی فراہمی کے لیے 3 فریم ورک معاہدوں پر دستخط کے حوالے سے تقریب
تقریب میں وزیر توانائی ناصر شاہ، سیکریٹری انرجی مصدق خان اور دیگر شریک؛
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب؛
سندھ سولر انرجی پراجیکٹ (SSEP) ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے شروع کیا جارہا ہے ؛ وزیراعلیٰ سندھ
ایکنک ECNEC نے 27.4 بلین روپے کی لاگت سے اس معاہدے کی منظوری دے چکی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
ورلڈ بینک اس پراجیکٹ پر 100 ملین ڈالر کی فنڈنگ کررہی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
بی آئی ایس پی ڈیٹا کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں کم آمدنی والے گھرانوں کو 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم فراہم کیاجائے گا؛ وزیراعلیٰ سندھ
سولر ہوم سسٹمز100-80 ڈبلیو سولر پی وی پلیٹ، کم از کم 18 اے ایچ لیتھیم آئن بیٹری، 1 ڈی سی پنکھا، 3 ایل ای ڈی بلب اور موبائل چارجنگ کی سہولت پر مشتمل ہوں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ
سسٹم کی تخمینہ لاگت تقریباً 55000 روپے ہے، جس میں ٹرانسپورٹ ، ٹیکس اور ڈیوٹیز سب شامل ہیں ؛ وزیراعلیٰ سندھ
کم آمدنی والے خاندانوں کو تقریباً 80 فیصد سبسڈی پر یہ سسٹم فراہم کیا جائے گا؛ وزیراعلیٰ سندھ
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) میں رجسٹر کم آمدنی والے گھرانوں کو اس سسٹم میں شامل کیا جائے گا؛ وزیراعلیٰ سندھ
ابتدائی طور پر50-21 کے درمیان غربت اسکور یکارڈ استعمال کیا جائےگا؛ وزیراعلیٰ سندھ
بینظیر انکم سپورٹ ڈیٹا کے مطابق 20-0 تک کے وہ گھرانے جن میں سولر ہوم سسٹم کٹ کے لیے کم از کم 6000 روپے ادا کرنے کی بھی گنجائش نہیں ، انہیں محکمہ توانائی کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADB اسکیم) کے تحت سولر کٹس فراہم کیے جائیں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ
پروگرام کا آغْاز 2020 میں کیا گیا مگرسبسڈی کی رقم 40 فیصد تھی جبکہ غریب گھرانے60فیصد اخراجات ادا کرنے سے قاصر تھے؛ وزیراعلیٰ سندھ
صرف 322 سسٹم فروخت ہوئے؛ وزیراعلیٰ سندھ
اب عالمی بینک کے تعاون سے سبسڈی کی رقم 80 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
2022 میں تباہ کن سیلاب اور کوویڈ 19 کے بحران کی وجہ سے یہ منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوا؛ وزیراعلیٰ سندھ
سبسڈی میں اضافے کے ساتھ PC-1 2023 کے تحت منصوبے کی حکمت عملی پر نظر ثانی کی گئی اور بلک پروکیورمنٹ ماڈل اپنایا گیا؛ وزیراعلیٰ سندھ
بنیادی طورپر منصوبے میں 10 اضلاع کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن نظرثانی شدہ PC-1 میں کراچی کے 7 اضلاع سمیت تمام 30 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
ورلڈ بینک کے تعاون سے حکمت عملی کو تبدیل کی گئی، اب عالمی بینک کے تعاون کے ساتھ بلک پروکیورمنٹ ماڈل کے تحت 6 ہزار روپے کی معمولی رقم وصول کی جائے گی؛ وزیراعلیٰ سندھ
پروجیکٹ درآمد شدہ ایس ایچ ایس کے علاوہ مقامی طور پر خریدے گئے کمپوننٹس کی پوری لاگت کا احاطہ کرے گا؛ وزیراعلیٰ سندھ
جن میں پنکھے، کیبلز وغیرہ کے علاوہ ٹیکس اور ڈیوٹیز سب شامل ہوں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ
گھریلو صارفین سندھ بینک لمیٹڈ کے ذریعے بینک چالان کی صورت میں NGOs کے ذریعے تقسیمی اخراجات پورا کریں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ
ورلڈ بینک کے ضوابط کے مطابق بین الاقوامی بولی کے عمل کے ذریعے پراجیکٹ کی پوری مدت یعنی جولائی 2025 کے دوران ضروریات کی بنیاد پر مختلف بیچز میں2 لاکھ ایس ایچ ایس کٹس کی فراہمی کے لیے منتخب فرموں کے ساتھ فریم ورک کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ
بولی کے عمل میں 18 مقامی اور بین الاقوامی فرموں نے حصہ لیا اور تین فرموں نے فریم ورک کے معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے کوالیفائی کیا گیا ہے ؛ وزیراعلیٰ سندھ
جن میں M/S Bboxx Ltd, UK, M/S Shenzen LEMI technology development Co. Ltd, China, M/S D light design Ltd, USA.
شامل ہیں؛
تینوں فرمزدنیا کے مختلف حصوں میں سولر ہوم سسٹم کٹس فراہم کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی طورپر شہرت یافتہ ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
فریم ورک معاہدوں پرآج دستخط کیے جائیں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ
فریم ورک کے معاہدوں کے تحت ایس ایچ ایس سسٹم لاگت کے اوپری کیپ کو ہر کمپنی کے لیے بند کر دیا گیا ہے جو کہ تقریباً 150 امریکی ڈالر بنتا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
ڈیمانڈ سپلائی چین آف ڈسٹری بیوشن کو منظم رکھنے کے لیے ایس ایچ ایس کٹس کی فراہمی کے لیے ان 3 منتخب فرموں کو کال آف نوٹس جاری کیا جائے گا؛ وزیراعلیٰ سندھ
منتخب فرموں کے درمیان چھوٹے مسابقتی عمل کے ذریعے 50 ہزار ایس ایچ ایس کٹس تیار کرنے کے لیے پہلی کال جاری کی جائے گی؛ وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں ایس ایچ ایس سسٹمز کی فراہمی کے لیے 2 ماہ کا وقت دیا جائے گا؛ وزیراعلیٰ سندھ
منتخب فرم پہلی کال کے مطابق اس پروگرام کو لاڑکانہ سے شروع کریں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ
یکم اکتوبر کے آخر تک50 ہزار ایس ایچ ایس کٹس کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ جائے گی؛ وزیراعلیٰ سندھ
سندھ پیپلز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن پروجیکٹ (SPHF) کے تحت کام کرنے والی 5 این جی اوز سے ڈبلیو بی ڈائریکٹ کنٹریکٹنگ میتھڈ کے تحت معاہدہ کیا گیا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
جن میں ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ڈیولپمنٹ سوسائٹی، پاکستان (ہینڈز)، تھردیپ دیہی ترقیاتی پروگرام (TRDP)، سیفکو سپورٹ فاؤنڈیشن (سیفکو)، سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (SRSO)، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP)شامل ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
جو مقررہ گوداموں سے ایس ایچ ایس وصول کرکے تقسیم، تنصیب اور متبادل سروس کے لیے ذمہ دار ہوں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ
مشاورتی ورکشاپ کے بعد مستفید ہونے والے حضرت کو 6 ہزار روپے فی ایس ایچ ایس کٹ کے لیےادا کرنے ہوں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ
رقم ایس ایچ ایس سسٹم کی ترسیل سے قبل سندھ بینک کے اکائونٹ میں بینک چالان کے ذریعے جمع کرائی جائے گی؛ وزیراعلیٰ سندھ
اسٹیک ہولڈر کے تعاون اور پروگرام کے عمل میں شفافیت کے لیے ویب پورٹل کے ذریعے ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم تیار کیا گیا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
ایس ایچ ایس سسٹم صرف ضرورت مند گھرانوں میں تقسیم کیے جائیں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ
اس حوالے سے انڈیپینڈینٹ ویریفکیشن ایجنٹ کا تقرر کیاجائے گا؛ وزیراعلیٰ سندھ
تقسیم کے عمل کی شفافیت کے لیےصارف آگاہی پروگرام عمل میں لایا جائے گا؛ وزیراعلیٰ سندھ
تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور مستفید حضرات کے حوالے سے معلومات حاصل کی جاسکیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
شکایات کی صورت میں ہیلپ لائن نمبر 021-111-222-262 ڈائل کریں ؛ وزیراعلیٰ سندھ
10اضلاع میں 300 سولر ٹیکنیشنز کی تربیت مکمل ہو چکی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ
20 اضلاع میں 600 مزید سولر ٹیکنیشنز کی تربیت کا انعقاد کیا جائے گا؛ وزیراعلیٰ سندھ
دو انجینئرنگ یونیورسٹیاں ؛ ای ڈی اور مہران یونیورسٹی جامشورو میں سولر ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کی جائیں گی؛ وزیراعلیٰ سندھ
این ای ڈی اور ایم یو ای ٹی یونیورسٹیوں کے درمیان سولر پی وی ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے قیام/ اپ گریڈیشن کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط ہوچکے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
#SindhGovernment